11 جنوری 2014 - 20:30
طاہر القادری کو ہندوستان کا ویزا نہ مل سکا

ہندوستان نے پاکستان کے ایک سیاسی و مذہبی رہنما علامہ طاہرالقادری کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔

ابنا: ہندوستان نے پاکستان کے ایک سیاسی و مذہبی رہنما علامہ طاہرالقادری کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق علامہ طاہرالقادری 8/ جنوری سے ہندوستان کا دورہ کرنے والے تھے۔ منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کیلئے ہندوستان کے مختلف شہروں میں 40 سے زائد پروگرام رکھے گئے تھے جن میں ہزاروں افراد کی شرکت کی توقع کی جارہی تھی۔ منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے دعوے کے مطابق طاہرالقادری نے ہندوستان کے وزیرداخلہ سشیل کمار شندے سے بات چیت کے بعد دورۂ ہندوستان کا پروگرام ترتیب دیاتھا اور اب بغیر ویزہ لگائے ان کا پاسپورٹ واپس کردیا گیا ہے۔ منہاج القرآن کے ذرائع کے مطابق علامہ طاہر القادری اب کچھ پروگراموں میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کریں گے۔ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے سیاسی و مذہبی رہنما علامہ طاہرالقادری کو ویزا دینے سے انکار کردیئے جانے پر ابتک خود علامہ طاہرالقادری کی جانب سے کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گيا ہے۔ یہ ایسے میں ہے کہ ہندوستان کی جانب سے بھی انھیں ویزا جاری نہ کئے جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲